آرٹس کونسل میں ممتاز شعراء، نقاد، محقق ظریف احسن کی چھ کتابیں اور شعراء مجموعے کی تقریب رونمائی
بدھ 13 ستمبر 2017 20:41
(جاری ہے)
مقررین میں پرو فیسر ڈاکٹر اوج کمال ، پروفیسر صفدر علی انشااوردیگر شامل تھے۔ نظامت راشد نورنے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر خوشی ہے کہ ظریف احسن کے لئے اتنی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
ادب کے پس منظر میں اپنا ہونے کا احساس دلانا ضروری ہے۔ ظریف احسن ایک ایسا نام ہے جو ہروقت ادب کے لئے کام کرتا نظر آتا ہے۔انہوں نے ادب کے لئے بے شمار کام کیا ہے۔کتاب لکھنا ایک مشکل کام ہے ،انہوں نے ادبی شخصیات کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔اردو کے ساتھ پنجابی ،سرائیکی میں ادبی کام کیا ہے۔پروفیسر سحر انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظریف احسن نے مظفر گڑھ کے حوالے سے بہت اچھاکام کیا ہے۔ آرٹس کونسل ادب اور ادبی شخصیات کے لئے بہت کام کررہا ہے۔کتابوںکی تقریب رونمائی بھی شاعراورادب کے لئے بہت اہم ہوتی ہے ،میںظریف احسن کو اس تقریب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔مہمان اعزازی قادر بخش سومرو نے کہا کہ ظریف احسن نے روایات کی پاس داری کی ہے۔ان کی شاعری دل میں گھر کرجاتی ہے۔پروفیسر اوج کمال نے کہا کہ ظریف احسن نے نظم اورغزل میں بہترین کام کیا ہے۔ظریف احسن نے اپنے خطاب میں آرٹس کونسل اور محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے اتنی شاندار تقریب منعقد کی۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.