وزیراعظم فوری بنگلہ دیش اور برما کا دورہ کر کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو رکوانے کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کریں،سراج الحق
برما کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے چین کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ، سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 13 ستمبر 2017 23:15
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اگر چین اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے تو برما کو ظلم و جبر سے روکا جاسکتاہے ۔
حکومت پاکستان کو چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری خصوصاً مسلم ممالک کو برما کے مسلمانوں کی حالت زار کی طرف توجہ دینی چاہیے اور اس عظیم انسانی المیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے فوری طور پر بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنی چاہئیں اگر عرب شیوخ امریکہ کے طوفان سے متاثرہ لوگوں پر 27 ملین ڈالر خرچ کر سکتے ہیں تو برما کے مہاجرین پر بھی انہیں دل کھول کر خرچ کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام بنگلہ دیش میں پناہ گزین مسلمانوں کا ساتھ دے اور عالمی برادری کو بھی اس طرف متوجہ کیا جائے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ یو این او کو برما میں بھی یوگوسلاویہ اور یوگنڈا کی طرح کاروائی کرتے ہوئے انسانیت کے خلاف مظالم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاناچاہیے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاکستان میں چالیس سال سے دو لاکھ برمی مہاجرین بے وطن شہریوں کی زندگی گزار رہے ہیں ، انہیں مستقل شہریت دی جائے ۔ دریں اثنا الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر میاں عبدالشکور نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ امیر جماعت نے الخدمت فائونڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور میاں عبدالشکور کو ہدایت کی کہ مختلف اسلامی ممالک کے تعاون سے مہاجرین کی مشکلات اور پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کی جائے ۔ امیر جماعت نے میاں عبدالشکور اور سینیٹر طلحہ محمود کو بنگلہ دیش میں برمی مہاجرین کے کیمپوں کا بروقت دورہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.