حکومت عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے، پی کے 39 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیرفراہمی آب کی سکیموں کی تکمیل سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو گا، محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت دیگرمتعلقہ حکام بند ترقیاتی کاموں کو ایک ہفتہ کے اندر اندرشروع نہ کرنے پر وضاحت طلب کی جائے گی
صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 14 ستمبر 2017 18:40
(جاری ہے)
اس موقع پر وفد نے مسلم آباد میں جاری کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم پربلاوجہ کام بندہونے اوردیگر علاقائی مسائل کے بارے میں صوبائی وزیر قانون کا آگاہ کیا۔
جس پر صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہدقریشی نے موقع پر متعلقہ حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایک ہفتہ کے اندر مسلم آبادمیں واٹر سپلائی سکیموں پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیںجبکہ تاخیر کے ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب کی اورمنصوبے جلد مکمل کرنے کے لئے تنبیہہ بھی کی ۔ وزیر قانون نے کہا کہ سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کردہ منصوبوںمیں رکاوٹ وسستی کاسخت نوٹس لیا جائے گا۔ کیونکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے راستے میں کوئی تاخیر نا قابل برداشت اورخلاف قانون ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے کسی کوتاہی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیر قانون نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کی خود نگرانی کرکے وقفہ وقفہ سے رپورٹ طلب کرتے رہیں گے۔ جس پر وفد نے صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اوراپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.