پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں اٹلی کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ کرنا چاہتا ہے، فوجی تربیت کا تبادلہ بھی باہمی طورپر سودمند ہوسکتا ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کے باعث اٹلی کی فوج کے پاس قابل قدر فوجی تجربہ ہے ، پاکستان کی مسلح افواج جودہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں کے پاس انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کا بہت زیادہ تجربہ ہے، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹی کوروو سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01
(جاری ہے)
وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان کی ایئرفورس کو فوجی آلات کی فراہمی پر اٹلی کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔وزیر دفاع نے افغانستان کی قیادت میں افغانیوں کے اپنے امن مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن واستحکام کی پاکستان کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے قومی لائحہ عمل ، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے شدت پسندی کے خاتمہ کا پختہ عزم کررکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.