زونگ کی پاکستان میں 4G صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی، زونگ انتظامیہ کا دعویٰ

جمعرات 14 ستمبر 2017 23:10

زونگ کی پاکستان میں 4G صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی، زونگ انتظامیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) مو بائل فون کمپنی زونگ نے دعویٰ کیا ہے کہپی ٹی اے کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق زونگ کی پاکستان میں 4G صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔سخت مقابلہ کے رحجان کے باوجود اپنے صارفین کو بلا تعطل 4G کی تیز ترین سروسز فراہمی کے باعث زونگ 4G پاکستان میں مارکیٹ کا 75فیصد شیئر حاصل کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران زونگ 4Gنے اپنے صارفین کی تعداد میں 5گنا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ زونگ 4Gملک کے سب سے بڑی4G نیٹ ورک ہونے کے ناطے اپنے صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات متعارف کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اس کے علاوہ زونگ4G اپنے کسٹمر کیئر آپریشنز میں بھی نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے تاکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ہر سطح پر کسٹمر کیئر کی بہترین سروسز میسر آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :