تعلیم اور صحت سمیت دیگر محکموں میں سیکرٹری اور دیگر عہدوں پر افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں متعلقہ شعبہ میں مہارت اور تعلیم رکھنے والے افراد کو تعینات کیا جائے، صوبائی پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:21

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر محکموں میں سیکرٹری اور دیگر عہدوں پر افسران کی تعیناتی متعلقہ شعبہ میں مہارت اور تعلیم رکھنے والے افراد کو تعینات کیا جائی- وہ پنجاب اسمبلی میں محکمہ تعلیم سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران گفتگو کر رہے تھی- ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ بہاولپور میں گرلز اور بوائز ہائی سکولوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ان سکولوں کی تعداد انتہائی کم ہے -جواب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے بہاولپور کا دورہ کر رہے ہیںجہاں وہ ان مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے -ڈاکٹر سید وسیم اختر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رانامشہود احمد نے کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی بہاولپور کی آبادی کے پیش نظر وہاں نئے سکول بھی بنائے گی-ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اب تک دومراحل میں اب تک 2301 پرائمری سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی وساطت سے مختلف اہل اداروں اور افراد کو آپریشنل مینجمنٹ تفویض کی ہے - اس ضمن میں تیسرے مرحلے کا آغاز بھی ہو چکا ہے جس کے تحت 2700 گورنمنٹ پرائمری سکولز پیف کی وساطت سے نجی شعبہ کے نظم ونسق میں دیئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ پیف کا سالانہ بجٹ حکومت پنجاب اوربین الاقوامی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی مالی معاونت سے فراہم کیا جاتا ہے - انہوں نے بتایا کہ ڈیفڈنے محکمہ خزانہ کے ذریعے مالی سال 2014-15ء میں ایک ارب 89 کروڑ 73 لاکھ80 ہزار ،2015-16ء میں 93 کروڑ90 لاکھ 24 ہزار چار سو ، 2016-17ء 2 ارب 10 کروڑ روپے فراہم کئی-انہوں نے کہا کہ ڈونر ایجنسی کے ساتھ شرائط پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ طے کرتا ہی- اس موقع پر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب بھر میں اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی کے حوالے سے حکومتی پالیسی کو سراہا اور کہا کہ امید ہے کہ بہاولپور کی آبادی کے پیش نظر حکومت جلد سکولوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی-

متعلقہ عنوان :