وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی لندن میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن پہنچ گئے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اس کے بعد امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جائینگے جہاں وہ پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے ۔ شاہد خاقان عباسی 21ستمبر کوجنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے ۔