این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر (ن) لیگ ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معمولی واقعات
کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کی گاڑیوں کا گھیرائو کر کے مخالفانہ نعرے بازی کی جاتی رہی ،فوج ، رینجرز او رپولیس کے جوان بیچ بچائو کراتے رہے کوئنز روڈ پر کارکنوں میں کرسیاں چل گئیں ،ایک پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کی خواتین نے (ن) لیگ کی خاتون کا چہرہ نوچ ڈالا پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن پر امن رہے ،رانا مشہود پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی کیوجہ سے واپس چلے گئے
اتوار 17 ستمبر 2017 18:51
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا صرف ایک پولنگ اسٹیشن پر (ن) لیگ کے کارکنوں سے نعرے بازی کا مقابلہ ہوا ۔
مزنگ چوک میں لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے قافلے کو روک لیا اور گھیرائو کر کے شدید نعرے بازی کی جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے بھی نعرے بازی کی گئی ۔ اس دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے روانہ کر دیا ۔ اس دوران دونوں جانب سے مسلسل مخالفانہ نعرے بازی کی جاتی رہی ۔ کوئنز روڈگنگا رام کے قریب انتخابی کیمپ آفس میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہو گیا او رایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں تاہم پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ۔ کریم پارک میں پی ٹی آئی کی خواتین نے (ن) لیگ کی ایک خاتون سے جھگڑا کیا اور اس کا چہرہ نوچ ڈالا ۔ نہرو پارک میں لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کی گاڑی کا گھیرائو کر کے نعرے بازی کی جس سے فضاء کشید ہ ہو گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پی ٹی آئی کی گاڑی کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے روانہ کر دیا ۔اس دوران لیگی کارکن رو عمران رو جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن چور چور،سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگاتے رہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پاک ترک سکول افغان پارک کا دورہ کیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چور ، چور ،سارا ٹبر چور ہے کے شدید نعرے لگانے شروع کر دئیے اور سکیورٹی کی صورتحال کے باعث رانا مشہود وہاں سے واپس چلے گئے ۔ دیو سماج روڈ پر بھی جہانگیر خان ترین میڈیا سے گفتگو کر کے جیسے ہی روانہ ہوئے تو وہاں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو گیا اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تاہم رینجرز کے جوانوں نے بیچ بچائو کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوںکو پیچھے دھکیل دیا ۔ پریم نگر پولنگ اسٹیشن پر بھی (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے او رمخالفانہ نعرے بازی کی ۔ اس دوران کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے بیچ بچائو کراتے ہوئے دونوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں سے بھی بد تمیزی اور ہاتھا پا ئی کی ۔ علاوہ ازیں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر سکیورٹی اہلکاروں نے دروازے بند کر دئیے اور ووٹرز کو اندر داخل ہونے سے روکدیا جس پر ووٹرز اندر داخل ہونے کے لئے اصرار کرتے رہے ۔پولنگ کا وقت ختم ہونے اور گنتی کا عمل شروع ہوتے ہی کارکنوں نے اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.