لاڑکانہ،مختلف واقعات و حادثات میں دو افراد ہلاک، دو زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 19:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) مختلف واقعات و حادثات میں دو افراد ہلاک، دو زخمی۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاڑکانہ ڈویژن کے علاقے نواں جتوئی کے پنہور محلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان اظہر منگریو کو قتل کرکے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعدیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

بوبک کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور ڈاٹسن کے ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار احمد اور زبیر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ڈیتھا گائوں نزد شہدادپور میں نوجوان صدام حسین نے گھریلو معاملات پر اپنے آپ پر پستول سے فائر کر کے اپنی زندگی ختم کردی۔#

متعلقہ عنوان :