کا شتکاروںکو آ لو کی کا شت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 18 ستمبر 2017 14:01

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء)زر عی ما ہر ین نے آ لو کے کا شت کا رو ں کو ہدا یت کی ہے کہ آ لو کی کا شت جلد مکمل کریں، شر ح بیج 12سو تا 15سو کلو گر ام فی ایکڑ رکھیں منظور شد ہ اقسا م ڈیزا ئر ی کا ر ڈ ینل ڈا یا منٹ فیصل آ با د سفید فیصل آ با د سرخ فیصل آ با د ا یس ایچ 5کا تصد یق شدہ بیج ہی کا شت کریں۔سوا دو بو ر ی ڈ ی ا ے پی ڈیڑھ بو ر ی یو ر یا دو بو ر ی پو ٹاشیم سلفیٹ اورزنک سلفیٹ 21فیصد 10کلو گرا م فی ایکڑ بوقت کاشت ڈا لیں۔

(جاری ہے)

ز ر عی ماہر ین نے پیا ز کے کا شت کا رو ں کو سفا ر ش کی ہے کہ پیا ز کی نر سر ی کا وقت وسط ا کتو بر تا آخر نو مبر ہے اور کھیت میں پنیر ی کی منتقلی دسمبر اور جنور ی میں کی جا ئے پیا ز کا تین کلوگرا م فی ایکڑ بیج استعما ل کریں ا یک یا ڈیڑھ بو ر ی ڈ ی اے پی اور ایک بو ر ی پو ٹا ش فی ایکڑ ڈا لیں ز مین کی ا چھی تیاری کریں اور چھوٹی چھوٹی کیار یا ں بنا ئیں ا ن کیا روں میں تین ا نچ کے فاصلہ پر ایک انچ گہر ی لا ئنیں لگا کر بیج کا شت کریں ۔