پاک افغان سرحدی شہرچمن میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 16:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) پاک افغان سرحدی شہرچمن میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو چمن کے علاقے سناتن بازار میں نامعلوم مسلح ڈاکو ئوں نے ڈکیتی کے وار دات کے دوران فائرنگ کر کے سراج الدین ولد حاجی رحیم دادکو شد ید زخمی کردیا ،زخمی کی تشویشنا ک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :