اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب نے طلبا کے مسائل کے حل کے
مہم کو ''اب طلبہ اپنا حق لیں گی'' کے سلوگن کے تحت چلایا جائے گالیے ''حقوق طلبہ مہم'' کا آغاز کر دیا
پیر 18 ستمبر 2017 21:31
(جاری ہے)
ناظم صوبہ پنجاب سعد بن ہارون نے کہا کہ مہم کے تحت پنجاب کے ہر شہر میں طالبعلموں کو ان کے حقوق کے لئے کھڑا کیا جائے گا،فیصل آباد ،گجرانوالہ و گجرات ،سرگودھا اور راولپنڈی اسلام آباد ریجن میں بڑے ڈویڑنل پروگرامات ہوں گے۔
ان پروگرامات میں ''طلبہ عدالت'' کے نام سے ایک عدالت لگائی جائے گی جس میں ایک عدالتی کاروائی کے ذریعے طلبہ کو ان کے حقوق سے آشنا کیا جائے گا۔مزید برآں 26اکتوبر کو راولپنڈی میں صوبہ بھر سے ہزاروں طلبہ کو جمع کیا جائے گا اور ''حقوق طلبہ کنونشن'' کے نام سے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا طلبہ کنونشن کیا جائے گا۔اس پروگرام میں تعلیمی ماہرین ، طلبہ قائدین اور دیگر خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ خصوصی خطاب سابق سٹوڈنٹ لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ہوگا جس میں وہ طلبہ سیاست اور طلبہ یونین کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔اس بڑے پروگرام میں بھی عدالت لگائی جائے گی جس میں اعتزاز احسن اور علی احمد کرد شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر ہر شعبے میں یونین اور فیڈریشنز موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے طلبہ برادری اس سے محروم ہے ہمارا اولین مطالبہ یہ ہے کہ طلبہ یونین نہ صرف بحال کی جائے بلکہ اس کے الیکشن بھی کرائے جائیں۔انہوں نے کہا جمعیت اس کنوشن تک حکومت کو ملک میں عام انتخابات سے قبل طلبہ یونین کے الیکشنز کروانے کا الٹی میٹم دیتی ہے وگرنہ26اکتوبر کو ہم عملی اقدام کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم بھی ہمارا ایک اہم مطالبہ ہے۔نظام تعلیم معیاری ہونا چاہئے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تعلیمی ادارے لیڈر پیدا کریں جو آگے آکر قوم کو اقوام عالم کی صفوں میں پہلے نمبر پہ لا کھڑا کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ناداروںمیں مالی کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔جی ڈی پی سے تعلیم کو ملنے والا بجٹ انتہائی کم ہے اور انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات کرنا پڑ رہی ہے کہ اس کم بجٹ میں سے بھی جو بجٹ تعلیمی اداروں پہ لگایا جاتا ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ہمارے سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیاں بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ تعلیم کا بجٹ بڑھایا جائے اور اس میں سے کرپشن کو ختم کیا جائے۔طلبہ کا ایک اور مسلہ تعلیم کا مہنگا ہونا ہے۔تعلیم سستی کی جائے اور اعلی تعلیم کے لئے زیادہ سے زیادہ سکالرشپ کا اہتمام کیا جائے۔ناظم صوبہ نے مزید کہاکہ ہم اپنے مطالبات پورے کرانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ صوبہ بھر کے طلبہ کے جائز مطالبات پورے کرے تاکہ نوجوانان وطن کا مستقبل بہتر بنایا جاسکے۔کنونشن کے بعد ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی قیادت میں حقوق طلبہ مارچ ہوگا جس میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل کراپنے مطالبات کی آواز بلند کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.