صوابی، مانیری بالا میں مکان کے تنازع پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی ہوگیا

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) مانیری بالا میں مکان کے تنازع پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مجروح شاہد ولد میر شیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ جمیل خان اور ان کے بیٹے عابد نے مبینہ طور پر ہم پر فائرنگ شروع کردی ،جس کے نتیجے میں میرا بھائی انورشیر گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ میں زخمی ہوگیا ،وجہ قتل مکان کا تنازع بیان کی ہے ،جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :