گورنر سندھ کا کھارادر جنرل ہسپتال کا دورہ ،ہسپتال میں موجود مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
ْ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر سندھ دٴْکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف کھارادر جنرل ہسپتال دیگر طبی اداروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ْ لیاری سمیت پورے کراچی میں امن کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، کراچی پیکج کی شمولیت سے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں انجام دئیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی رقم بڑھ کر 75 ارب ہوجائے گی، ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو
منگل 19 ستمبر 2017 23:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سو سال سے دٴْکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف کھارادر جنرل اسپتال دیگر طبی اداروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس کار خیر میں مصروف اسپتال کی انتظامیہ،ڈاکٹرز،طبی و نیم طبی عملہ ہماری ستائش کا مستحق ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی شعبہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری سمیت پورے کراچی میں امن کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لیاری کی جو بھی وجہ شہرت رہی ہو اب اسے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اور کھارادر جنرل اسپتال میں انجام دی جانے والی خدمات کے باعث یاد رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس علاقہ میں ہونے والی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پیکج کی شمولیت سے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں انجام دئیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی رقم بڑھ کر 75 ارب ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج پر عملدرآمد گورنر ہا?س میں قائم کئے جانے والے مینجمنٹ یونٹ کے ذریعہ ہوگا اور اس کی شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے نجی شعبہ پر مشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں کھارادر جنرل اسپتال آکر حقیقی معنوں میں مسرت ہوئی ہے کیونکہ یہاں مریضوں کی درست طریقہ سے دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ انہیں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں اسپتال کے کام آکرخوشی محسوس ہوگی اور وہ اس کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ اس موقع پر اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر خالد اقبال نے گورنرسندھ کو اسپتال کی تاریخ، فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل میں توسیع کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیشنل معیاری سہولیات فراہم کررہے ہیں جبکہ کالج آف نرسنگ کے طلبہ و طالبات سندھ میں بھی امتیازی پوزیشن حاصل کرکے اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والانیا ایجوکیشنل بلاک طلبہ کے لئے مزید تعلیمی سہولیات کا موجب بنے گا۔ اسپتال کے صدر اور معروف صنعتکار محمد بشیر جان محمد نے گورنر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ کھارادر جنرل اسپتال کی جرات مندانہ خدمات اور مثبت تعمیری سرگرمیوں کے لئے باعث تقویت ہے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ آج کھارادر جنرل اسپتال اپنی اعلیٰ خدمت ، تعلیم اور تحقیق کی بنا پر نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ معروف ماہر امراض اطفال اور چیئرمین ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی پروفیسر عبدالغفار بلو نے کہا کہ ہمیں اپنے صحت کے اشاریہ میں نمایاں بہتری لانے کے لئے صحت اور صحت کی تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچوں کی صحت ، دائمی امراض کی روک تھام ، حفاظتی طبی تدابیر اور طبی تعلیم و تربیت کو قومی پالیسی میں عملاً نافذ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر معروف صنعت کار عارف حبیب نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر اسپتال کے صدر بشیر جان محمد نے معزز مہمان گورنر سندھ کو اسپتال کا نشان / شیلڈ پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.