Live Updates

ہمارا فوکس اب سندھ پر ہے ،دسمبر میں کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے، عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 12:30

ہمارا فوکس اب سندھ پر ہے ،دسمبر میں کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے، عمران ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء) : چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اب میرا فوکس سندھ پر ہے ، دسمبر میں کراچی میں بڑا جلسہ کروں گا ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب انکا فوکس سندھ پر ہے ، دسمبر میں کراچی میں ایک بڑا جلسہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شریف زرداری گٹھ جوڑ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت مک مکا تھا ۔باریاں لینے والو ں کا احتساب لینے کی باری آ گئی ہے ۔ مسلم لیگ ن سے بڑاکوئی ملک دشمن نہیں ہے۔2008میں ہر پاکستانی پر 35ہزار روپے قرض تھا جو آج بڑھ کے 1لاکھ 20ہزار ہو چکا ہے ۔سندھ میں ہر چیز پر کمیشن بن رہا ہے ،ملک کا پیسہ باہر جا رہا ہے ۔اب ایسا نہیں ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :