اوآئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے ہوئے ،ْ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانماربھیجنے پراتفاق ہوا ہے ،ْملیحہ لودھی
ترک صدرطیب اردوان نے افغان معاملے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ،ْ پاک امریکا بات چیت جاری رکھنے کیلئے امریکی وفد اکتوبر میں پاکستان آئیگا ،ْوزیر اعظم سے سری لنکن صدر کی ملاقات میں کرکٹ کے امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ْمیڈیا کو بریفنگ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق ایران کے صدر کا بیان خوش آئند ہے ،ْ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ
بدھ 20 ستمبر 2017 14:09
(جاری ہے)
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات اہم رہی، افغانستان سے متعلق پاکستان اور امریکا بات چیت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی نائب صدر کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ امریکی وفد اکتوبر میں مذاکرات کیلئے پاکستان آئے گا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ترکی نے افغان حکمت عملی سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ ترک صدر نے روہنگیا کے مسلمانوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترکی بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کرنا چاہتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سری لنکا کے صدر سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کے دوران سارک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ شاہ عبداللہ سے ملاقات میں وزیراعظم نے اردن کے مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایران کے صدر محمد حسن روحانی کی ملاقات بہت اہمیت کی حامل تھی۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق ایران کے صدر کا بیان خوش آئند ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی روابط سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ روہنگیا مسلمانوں سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ علاقائی امور میں پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ سری لنکا کے صدر کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران کرکٹ کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.