ٹریفک حادثہ، تین افراد شدید زخمی

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ٹریفک کے ایک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد روڈ پر اڈہ قلی فقیر کے قریب وین اور ٹینکر کے درمیان تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں عنصر 30، صوبہ 50 اور محمد خان 45 شامل ہیں ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا۔