ہماری مسلح افواج نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عالمی امن کو یقینی بنایا ہے،گورنر سندھ
جمعرات 21 ستمبر 2017 23:40
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ افغانستان پر سوویت یونین کے قبضہ اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حملوں کے بعد عالمی برادری کا ساتھ دینے کا فیصلہ بالکل درست تھا لیکن ان دونوں واقعات کے بعد پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ کسی کے گمان میں بھی نہیں تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے جس کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے لیکن پاکستان کی کاوشوں کو مزید سراہے جانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر کو زائل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے لئے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے تاکہ پاکستان کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ امن پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کے قیام کے لئے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جہاں 2013 میں حالات نہایت ابتر تھے۔ سرمایہ کار یہاں سے جارہے تھے اور کاروبار بند ہورہے تھے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور 4 سال کے بعد کراچی میں امن بحال کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے صورتحال نہایت سازگار ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار یہاں کا رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہتر انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری کی بنیادی شرط ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی پیکج میں خصوصاً صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پر امن قوم ہے اور ہم عالمی امن کے قیام کے لئے مزید ہر ممکن قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعہ ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا کیونکہ یہ حقیقی معنوں میں گیم چینجز کا کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر مہتاب اکبر راشدی، نیاز صدیقی، بیرسٹر شاہدہ جمیل، جسٹس(ر) ماجدہ رضوی اور دیگر نے بھی عالمی یوم امن کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.