دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے، برطانوی وزیراعظم

بے نظیر بھٹو کو ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا گیاہمیں پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے،جنرل اسمبلی سے خطاب

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:26

دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے، برطانوی وزیراعظم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان کو یاد رکھا۔میڈیارپورٹس کے ماطبق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اٴْن خاتون کے قتل کا 10واں سال ہے جنہوں نے اٴْنہیں اور اٴْن کے شوہر کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

تھریسا مے کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پوری دنیا متاثر ہے لیکن پاکستان بہت سے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو سے اچھی طرح واقف رہے ہیں، اسی ملک میں بے نظیر بھٹو کو ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا اور یہ قتل ان لوگوں نے کیا جو اقوام عالم کی اقدار کیخلاف ہیں۔تھریسامے نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا تعلق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک سے تھا اور اٴْنہیں جمہوری جدوجہد، برداشت کو فروغ دینے اور ایک خاتون ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :