استحصالی نظام سے عوام کو نجات دلانا ہماری سیاسی جدوجہد کا نصب العین ہے ، مظفر سید ایڈووکیٹ
مقصد کے حصول کیلئے ہماری اولین کوشش ہے غریب عوام کو وہی تمام سہولیات بہم پہنچائے جائیں جن کی روزمرہ زندگی میں انہیں ضرورت ہے، وزیر خزانہ خیبرپختونخوا
جمعہ 22 ستمبر 2017 15:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لوئر دیر کے علاقے ترئی سدو میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا جس میں سدوکنڈرو سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹیوں کے سرکردہ شخصیات امیرزادہ ،خائستہ خان،محمد رسول خان،نصیب خان،عمر خان،سید غفور ،عبدالاکبر خان،عمر خطاب و دیگر نے 150 کارکنان کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں تاکہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے ملکر کام کریںکیونکہ دیگر پارٹیوں نے باریوں کے ذریعے عوام کو دھوکے میں رکھا اور انکے مسائل میں کوئی کمی نہیں آئی ۔انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عزت اور احترام دینے والی غریب عوام کی ترجمان جماعت ہے جس میں انہیں عزت و تکریم کا مقام دیا جائے گااور انکی مشاورت سے علاقے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.