ایف بی آر نے آٹو پارٹس بنانے والی برائٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کو نادہندہ دیدیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:59

ایف بی آر نے آٹو پارٹس بنانے والی برائٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) ایف بی آر نے آٹو پارٹس بنانے والی برائٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کو نادہندہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے برائیٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ انکم ٹیکس کی مد میں چالیس لاکھ روپے کی نادہندہ ہے آٹو پارٹس بنانے والی برائٹ کارانجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذمے سال دوہزار تیرہ کیانکم ٹیکس کی مد میں چالیس لاکھ روپے واجب الادا تھے نوٹسز بھیجنے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پرکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے برائٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور الفلاح بنک گلشن راوی برانچ میں اکاؤنٹس منجمد کرکے آٹھ لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے ایف بی آر کی ریکوری ٹیم میں انسپکٹر ان لینڈ ریونیوعمران زیدی ،کاشف محمود اور ثمرہ ملک شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :