وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، پاک میڈیکل ہیلتھ نمائش کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ
نمائش ماہ رواں کے آخر میں منعقد ہوگی،ترک وزارت صحت کے اعلیٰ حکام، ترک اور پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی شعبہ صحت سے وابستہ ترک کمپنیوں اور ترک وزارت صحت کے حکام سے تعاون کے معاہدے بھی طے ہونگے ہیلتھ کیئر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے،شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 22 ستمبر 2017 20:39
(جاری ہے)
نمائش میں ترک کمپنیوں اور ماہرین صحت کی شرکت سے ان کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا اور یہ نمائش ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے سودمند ثابت ہوگی۔
انہو ںنے کہا کہ ہم صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمیں سرکاری ہسپتالوں میں ہر قیمت پر طبی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے اور ہسپتالوں کو جدید رجحانات کی روشنی میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ترکی کے کامیاب ماڈل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ ترکی پاکستان کا بہترین دوست ہے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ نمائش کے دوران شعبہ صحت سے وابستہ ترک کمپنیوں اور ترک وزارت صحت کے حکام سے تعاون کے معاہدے بھی طے ہوں گے۔ ہمیں خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہنا چاہیئے۔قومیں اور معاشرے محنت سے بنتے ہیں اور ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، شیخ علائوالدین، معاون خصوصی ملک احمد خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.