ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ ، 7سالہ بچہ جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:13

ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ ، 7سالہ بچہ جاں بحق
ڈیرہ بگٹی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ):ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 7سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے نتیجے میں 7سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بچہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد بچے کی لاش لواحقین کے سپرد کر دی جائے گی۔