پاکستان ھلال احمر سوسائٹی سندھ کا سہ سالہ جنرل اجلاس گورنر ہائوس میں منعقد ہوا
گورنر سندھ نے صدارت کی، مسز شہناز حامد اگلے تین سال کے لئے سوسائٹی کی چیئرپرسن منتخب، نئی منیجنگ کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا
اتوار 24 ستمبر 2017 19:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیلاب، دیگر قدرتی آفات اور حادثات کے دوران ھلال احمر کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔
انہوں نے سوسائٹی کی جانب سے اسکول سیفٹی پروگرام کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ طالب علموں اور اساتذہ کو کسی حادثہ یا دہشت گردی کے واقعہ کی صورت میں اپنے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کرنا ایک زبردست کاوش ہے جس کے لئے ناروے کی ریڈ کراس کا تعاون بہت خوش آئند ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ھلال احمر کراچی کے علاوہ صوبہ کے دیگر 16 اضلاع میں کام کررہی ہے جبکہ اس کے دائرہ کار کو پورے صوبہ تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ بھر کے عوام اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ گورنر سندھ نے سوسائٹی کی جانب سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور اربن ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم (Urban Disaster Response Team)کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تکمیل سے صوبہ بھر میں کسی حادثے یا ناگہانی آفت کی صورت میں فوری مدد کا ایک بہترین نظام عمل میں آئے گا اور قیمتی انسانی جانیں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ھلال احمر کو اگلے تین سال کے احداف کو واضح طور پر متعین کرکے عمل کرنا ہو گا جس کے لئے ان کی ہر ممکن مدد سوسائٹی کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو خصوصاً نوجوان والینٹرز کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دینا ہوگی تاکہ مزید موثر اور فعال انداز میں انسانی خدمت کا فریضہ انجام دیا جاسکے ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے سیکریٹری کنور وسیم نے گورنر سندھ کو سوسائٹی کی کارکردگی، مسائل ، احداف اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اجلاس کے دوران گزشتہ سہ سالہ اجلاس کی کاروائی 2014 سے 2 016 تک آڈٹ شدہ حسابات اگلے تین سال کے لئے آڈیٹر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.