امریکا نے شمالی کوریا، چاڈ اور وینزویلا کے شہریوں پربھی سفری پابندیاں عائدکردیں
میاں محمد ندیم پیر 25 ستمبر 2017 13:04
(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور نئی سفری پابندی جاری کرتے ہوئے انہوں نے اپنی قومی ذمہ داری پوری کی۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے متنازع ایگزیکٹو حکم نامہ رواں سال جنوری میں جاری کیا تھا، جس کے ذریعے 7 مسلم اکثریتی ممالک کے تارکین وطن اور ویزا ہولڈرز پر امریکا میں داخلے پر 90 روز کی پابندی لگائی گئی تھی۔بعد ازاں حکم نامے میں نظرثانی کرتے ہوئے اس میں سے عراق کے نام کو خارج کردیا گیا تھا، جبکہ ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کے لیے اس پابندی کو برقرار رکھا گیا تھا۔تاہم نئی سفری پابندی کے تحت شمالی کوریا اور افریقی ملک چاڈ پر مکمل جبکہ جنوبی افریقی ملک وینزویلا پر جزوی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد ان ممالک کے شہری بھی امریکا میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔نئی سفری پابندی کے حکم نامے کے مطابق شمال مشرقی افریقی ملک سوڈان کا نام گذشتہ حکم نامے سے خارج کردیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سوڈان پر ایک دہائی قبل عائد پابندی پر رواں برس اکتوبر میں نظر ثانی کی جائے گی تاہم اس سے قبل ہی سوڈان نے دہشت گردی کے خلاف مو¿ثر اقدامات کیے ہیں۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور وینزویلا کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر عائد کی جانے والی پابندی سے ظاہر ہے کہ یہ سفری پابندی صرف مسلم ممالک پر نہیں ہے بلکہ اس پابندی کا مقصد امریکی عوام کا تحفظ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.