پارلیمان کے دونوں ایوان اور صوبائی اسمبلیاں اپناآئینی کردار ادا کریں تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی بلوچستان اسمبلی کے وفد سے گفتگو
پیر 25 ستمبر 2017 20:46
(جاری ہے)
ہائوس آف فیڈریشن اور صوبائی اکائیوں کے مابین روابط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفاد ہ کرنے کیلئے باقاعدہ نظام وضح کرنے کی ضرورت ہے جو کہ نہ صرف ارکان پارلیمنٹ کی سطح پر ہو بلکہ سیکرٹریٹس بھی اس میں شامل ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی روح کمیٹی سسٹم ہے ۔بلوچستان اسمبلی کی سپیکر نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ ایوان بالاء کی طرز پر بلوچستان اسمبلی میں بھی کونسل آف چیئرمین بنائی گئی ہے ۔سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ایوان بالاء کے مشاورت سے موثر نظام وضح کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے کمیٹیوں کے نظام کو زیادہ موثر بنانے،صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ بہتر رابطے اور دیگر شعبوں میںبہتری کیلئے ایوان بالاء کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی ٹریننگ کیلئے ایوان بالاء کی طرف سے بھر پور معاونت کی پیشکش کی ۔میاں رضاربانی نے بلوچستان اسمبلی کے ممبران اور سیکرٹریٹ کیلئے ورکشاپ کے انعقاد پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے صوبائی اسمبلی میں کمیٹیوں کے نظام کو زیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی ۔ ملاقات میںبلوچستان اسمبلی کے ارکان جن میں نصر اللہ خان، زمرک خان ، آغا سید لیاقت علی، منظور احمد خان کاکڑ ، ڈاکٹر شمع اسحق بلوچ، ڈاکٹر رُقیہ سعید ہاشمی، ویلم جان برکت ، سپوزمائی اچکزئی ،حسن بانو، عارفہ صدیقی، انیتا عرفان ، سیکرٹری سینیٹ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پپس اور بلوچستان اسمبلی کے افسران بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.