کوئٹہ کے علاقہ ہنہ میں دھماکہ ، امدادی ٹیمیں روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 11:55

کوئٹہ کے علاقہ ہنہ میں دھماکہ ، امدادی ٹیمیں روانہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : کوئٹہ کے علاقہ ہنہ میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ ہنہ میں اسکول بس کے قریب ہوا۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا ۔ دھماکے کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ بس میں موجود تمام بچے محفوظ رہے۔ لیویز اور ایف سی فورسز نے دھماکے کے بعد ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :