کامرس نیوز*
وفاقی چیمبر کے صدر کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات ایف پی سی سی آئی کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں،زبیر طفیل
منگل 26 ستمبر 2017 17:23
(جاری ہے)
فورم میں وزیر تجارت پرویز ملک، ڈبلیو ٹی او کمیٹی کے چئیرمین سیف اللہ خان اور دیگر اعلی حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔ زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں اس لئے دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انھوں نے کہا کہ دوست ملک چین کے سرمایہ کار پاکستان میں زراعت سے وابستہ صنعتیں بھی لگا رہے ہیں جبکہ ریشم کا ایک کارخانہ بھی لگایا جا رہا ہے جسکے بعد پاکستان ریشم کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی جس سے کاشتکاروں کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔ پاکستانی حکومت زرعی شعبہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اس سلسلہ میں پانی کی دستیابی اور سٹوریج میں اضافہ، قوانین کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور پیداوار ی لاگت کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ پاکستان کے زرعی شعبہ میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور ہم اسکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں تاکہ معیشت کی ترقی کی رفتاربڑھے، فوڈ سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو اور دیہی عوام کا معیار زندگی بڑھے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے فورم کے دوران آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈی سے بھی ملاقات کی ۔ ۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.