بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں ہونے والی صوفی کانفرنس میں شرکت موخر کردی
تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے صوفی کانفرنس پر ہونے والے اخراجات کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
منگل 26 ستمبر 2017 17:50
(جاری ہے)
صوفی کانفرنس کے اخراجات سے متعلق انکشافات کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے، جبکہ ثقافت کے وزیر نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے وزیراعلی سندھ ، سنیئر وزرا اور دیگر اہم شخصیات سے صوفی کانفرنس میں شریک ہونے کی درخواستیں کرنا شروع کردی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بھاری اخراجات کی خبریں میڈیا پر نشرہونے کے بعدکوئی بھی وزیر لندن میں ہونے والی صوفی کانفرنس میں جانے کو تیار نہیں ہے، جبکہ لندن میں مقیم شہریوں نے بھی اس کی مخالفت کردی ہے۔دوسری جانب محکمہ ثقافت سندھ میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور دوستوں کو نوازنے کی بازگشت سندھ اسمبلی تک جا پہنچی ہے، جہاں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے قرارداد جمع کرادی ہے۔قرار داد جمع کرانے کے بعد میڈیاگفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ وزیر ثقافت جو پیسہ لندن مین خرچ کررہے ہیں وہ سندھ کی تاریخی مقامات پر خرچ کریں تو بہتر ہوگا ، نااہل حکمرانوں نے پورے صوبے کو موئن جو دڑو بنادیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیرثقافت اپنے دوستوں کو عیاشی کے لیے لے جارہے ہیں ، جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، پورے صوبے میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوچکا ہے ، آصف زرداری بتائیں یہ کیا تماشہ ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت صوبے کے جو حالات ہیں اس میں فیسٹول کے انعقاد پر وزیر ثقافت کو بلا کر سوال کیا جانا چاہئے یہی نہیں محرم کے مہینے میں ثقافتی فیسٹیول منانا نامناسب عمل ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی عیاشیوں پر خرچ کیا جارہا ہے ۔میری ذاتی معلومات کے مطابق یہ پیسے ذاتی دوستوں پر لندن میں خرچ کرنے جارہے ہیں ۔آصف زرداری سے میرا سوال ہے کہ سندھ کے لوگوں کو تمام سہولیات میسر ہوگئی ہیں جو80 کروڑ روپے اس فیسٹول کے نام پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔ہمیں ایک ایک پیسے کا جواب دیا جائے کہ یہ رقم کون سے دوستوں پر خرچ کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو اور سینئر رہنماں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ ثقافت کے اس اقدام کا نوٹس لیاجائے ۔صوفی فیسٹول کو نہیں روکا گیاتو عدالت بھی جائیں گے ۔واضح رہے کہ اسی پروگرام کے حوالے سے فنکاروں نے سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اکبر لغاری کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے اور وہ ہر پروگرام کے بعد چھٹی لیکرکینیڈاروانہ ہوجاتے ہیں۔سندھ کی ثقافت کے نام پر کروڑوں روپے بہانے کی نامورفنکاروں قیصر نظامانی، فنکار وحید ھکڑو اور دیگر نے مخالفت بھی کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.