تحریک انصاف کانوازشریف کی پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کا نوٹس لینے کا مطالبہ
نوازشریف اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان آئے،اہلیہ کا حال بھی چٹ دیکھ کر بتانا پڑے تو کہیں خرابی ہے،عمران خان کی نااہلی کے امکانات صفر ہیں۔ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ منگل 26 ستمبر 2017 17:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آئے لیکن ان کے بچے بیرون ملک میں ہے۔
بچے آئیں گے تونوازشریف واپس چلے جائیں گے۔ہمیں معلوم ہے کہ تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ دل کی باتیں تو کاغذ دیکھ کر نہیں کی جاتیں۔اگر اہلیہ کا حال بھی چٹ دیکھ کر بتانا پڑے تو کہیں خرابی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔نوازشریف پاکستان آہی گئے ہیں تومقدمات کا سامنا کریں۔ نوازشریف عدالت میں مردوں کی طرح کیسز کا سامنا کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف بھارتی ڈراموں کی بیواؤں کی طرح چوڑیاں نہ توڑیں۔ ساڑھے 5 منٹ کی پیشی پرحکومت نےعوام کےٹیکس کےلاکھوں روپےضائع کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پیسا کاحساب پوچھیں توکہتے ہیں جمہوریت کیخلاف سازش ہورہی ہے۔ اگر آپ بتا سکتے کہ یہ پیسے کہاں سے آئے تو نہیں کہنا پڑتا کہ مجھے کیوں نکالا۔ آپ سے کرپشن کا پوچھا جائے تو آپ اسے جمہوریت کیخلاف سازش کہتے ہیں۔ فواد نے کہا کہ اکرم شیخ پتا نہیں کب پیدا ہوئے؟ جن کوعمران خان کے اثاثوں کا نہیں پتا۔ انہوں نے عمران خان کوکرکٹ کھیلتے بھی دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج کوئی بھی ایسی اسٹیبلشمنٹ نہیں کہ عوام کے سامنے کھڑی ہوسکے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے،عمران خان کی نااہلی کے امکانات صفر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.