پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی ہماری سیاست کامطمع نظر ہے جس کیلئے ہرسطح پر کوششیں جاری ہیں، ہم اپنے غریب عوام کوکھبی اکیلا نہیں چھوڑیںگے ،بلاکسی تفریق مسائل حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی
ملک کی معاشی بدحالی کاسب سے بڑا محرک کرپشن مافیاہے اور اس میں سب سے آگے ملک کے حکمران ہیں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب
جمعرات 28 ستمبر 2017 17:31
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اورکارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ دوشخیل کے موضع میٹھا کے پورے گاؤں جبکہ درگئی کے علاقے سیلئی پٹے سے مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل ڈاکٹر محمد خالق نے درجنوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں باضابطہ طورپر شمولیت کااعلان کیا۔
اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنی مہم کااغاز کیا کیونکہ اس ملک کی معاشی بدحالی کاسب سے بڑا محرک کرپشن مافیاہے اور اس میں سب سے آگے ملک کے حکمران ہیں جنہوں نے عوام کا مینڈیٹ لیتے ہوئے برسراقتدار آنے کے بعداپنے ذاتی فوائد کے لئے استعمال کیا ہے، موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میںدوردراز اورپسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی سرفہرست ہے یہی وجہ ہے کہ صحت ،تعلیم، مواصلات وتعمیرات اوردیگر شعبوں میں کئی اہم منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے متعارف کردہ بلدیاتی نظام کی بدولت بھی عوام کے مقامی مسائل بہتر انداز میں حل ہورہے ہیںاور ہماری حکومت نے صحت کے شعبے میں عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی ہے جس کے نتیجے میں صحت سہولت کارڈ کے ذریعے وہ اعلیٰ معیار ی ہسپتالوں میں مفت علاج کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیم کے میدان میں سکولوں میں اساتذہ اورفرنیچر ودیگر درکار ضروریات کو پورا کررہے ہیں، اب نہ استاد غیر حاضری کرسکتا ہے اورنہ سکول میں کسی چیز کی کمی ہوسکتی ہے، مواصلات کے شعبے میں صوبہ میں کئی اہم شاہراہیں تعمیر ہورہی ہیں،اگر ایک طرف سی پیک ہمارے صوبے کی تقدیر بدلنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگاتو دوسری طرف سوات ایکسپریس وے کا عظیم منصوبہ جوصوبائی سطح کا اپنی نوعیت کا پہلا موٹروے منصوبہ ہے ملاکنڈ ڈویژن کو صوبے کے دیگر میدانی اورشہری علاقوں کے ساتھ مربوط کرے گااور اس روٹ کے ذریعے ملک وصوبے کاآسان راستے سے وسطی اشیاء اورچین تک مواصلاتی وتجارتی رابطہ بن جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن میںترقی وخوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا اور صوبے کا یہ حصہ تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کامنبع بن جائے گا۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ ہم نے ہرسطح پر غریب عوام کی بھلائی کے لئے آواز اٹھائی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام اپنے مسائل کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کی طرف راغب ہورہے ہیںجبکہ آئندہ انتخابات میں ہماری پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ انہوںنے اجتماعات کے دوران پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ورکرز کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ شمولیت اختیار کرنے والوںنے کہاکہ آئندہ کے لئے ان کاجینامرنا جماعت اسلامی کے ساتھ ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.