پاکستان میں بین الاقوامی تنظیم داعش کا کوئی وجود نہیں ، پاکستان
بھارت خطے میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے،افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت کے ثبوت پاکستان نے یو این کو فراہم کئے، نفیس زکریا چین اور روس کے ساتھ پاکستان الگ الگ دفاعی مشقوں میں مصروف ہے ،خطے میں امن کا خواہاں ہے اورپاکستان کی نیوکلیئر ہتھیار ملکی حفاظت کیلئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
جمعرات 28 ستمبر 2017 18:12
(جاری ہے)
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنا مؤقف پیش کیا۔
وزیراعظم کی سربراہی میں وفد نے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتوں سے خطے کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کی۔نفیس زکریا کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف آج شام پاکستان واپس پہنچیں گے جو وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد سائیڈ لائن ملاقاتوں کے سلسلے میں نیویارک میں موجودتھے۔اوپننگ ریمارکس میں انہوں نے بتایا کہ چین اور روس کے ساتھ پاکستان الگ الگ دفاعی مشقوں میں مصروف ہے،کشمیر میں بھارتی مظالم کے سلسلے میں ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک جاری ہے جولائی2016ء سے لیکر بھارتی فوج نی700کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے،اس کے علاوہ کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ایل او سی کی خلاف ورزی بھارتی روٹین بن گئی ہے۔ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی افواج کی خلاف ورزی کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر رپورٹ پیش کی۔ایک سوال کے جواب میں نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اورپاکستان کی نیوکلیئر ہتھیار ملکی حفاظت کیلئے ہیں اور آئی اے ای اے معاہدے کے تحت وہ محفوظ ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور ملائیشیاء کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان آزادانہ طور پر ان ممالک میں جاسکیں گے اور اس کے علاوہ قطر نے بھی پاکستان کیلئے ائیرپورٹ پہنچنے پر ویزا دینے کی سہولت دے رکھی ہی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.