Live Updates

عمران خان کو نا اہل کرنے کی وجہ یہی ہو گی کہ وہ پاکستان پیسے کیوں لائے ،ڈاکٹر شاہد مسعود

اتوار 1 اکتوبر 2017 22:11

عمران خان کو نا اہل کرنے کی وجہ یہی ہو گی کہ وہ پاکستان پیسے کیوں لائے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اکتوبر2017ء) :سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو نا اہل کروانا چاہتے ہیں کروا دیں لیکن زیادہ سے زیادہ عمران خان کو اس بات پر نا اہل کیا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان پیسے کیوں لائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمران خان کو نا اہل کرواکر خوش ہونا چاہتے ہیں ہو جائیں تالیاں بجائیں اگر بنی گالہ بھی ضبط کرناچاہتے ہیں کر لیں عمران خان ،عمران خان ہی رہے گا۔ لیکن ان بد معاش لوگوں کو بھی جیل میں جانا ہے ان کی اربوں کھربوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :