علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طالب علموں کی ترقی وترویج کیلئے چینی ماڈل کی پیروی کرے گی

طالب علموں کو تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع پسندی کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کے قابل بنایا جائے گا یونیورسٹی جلد ہی قومی سطح پر نمائش کا اہتمام کرے گی اس نمائش سے کاروباری نقطہ نظر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، وائس چانسلر پروفیسر شاہد صدیقی کا پری ایکسپو ورکشاپ سے خطاب

پیر 2 اکتوبر 2017 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طالب علموں کی ترقی وترویج کیلئے چینی ماڈل کی پیروی کرے گی تاکہ طالب علم اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع پسندی کے ذریعے آمدنی پیدانے کے قابل ہوں ، یونیورسٹی جلد ہی قومی سطح پر نمائش کا اہتمام کرے گی اس نمائش سے کاروباری نقطہ نظر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، طالب علموں کیلئے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے کے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

وہ یہاں گزشتہ روز ایکسپو ٹریننگ کیلئے ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ایکسپو کے ذریعے طالب علموں میں میں اپنے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے شعور اجاگر کیا جائے گا ، اس ضمن میں طالب علموں کو تیار کرنے کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جو پیر سے شروع ہوگئی ہے تاکہ طالب علم اپنے اپنے پراجیکٹس کو پراعتماد طریقہ سے آنے والی نمائش میں پیش کرسکیں ، ہوسکتا ہے کہ اس نمائش کے ذریعے مستقبل میں انہیں اچھی ملازمتیں میسر آجائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمائش کی ورکشاپ میں طالب علموں کو چین ، امریکہ اور دوسرے ممالک کے کامیاب طریقہ کار بارے معلومات فراہم کی جائیں گی کہ ان ممالک نے کیسے اپنے نوجوانوں کی تخلیقی اور اختراع پسندی کی صلاحیتوں کو اجاگر کر تے ہوئے ترقی کی ہے ۔ وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تخلیقی کلچر کو ملک میں فروغ دے رہی ہے ، انہیں یقین ہے کہ ملک میں معاشرتی ، معاشی ترقی کیلئے تخلیقی سرگرمیاں بنیادی کردارادا کرسکتی ہیں ۔

نمائش کا اہتمام اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور دوسرے متعلقہ اداروں کے تعاون سے کیا گیا ۔ یہ نمائش طالب علموں اور صنعتی سیکٹر میں کلیدی کردارادا کرسکتی ہے اور معاشرتی ومعاشی ترقی میں اختراعیت اور جدیدت لانے کا سبب بن سکتی ہے ۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے محقیقن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرہ کیلئے صحت مندانہ اقدام اور ترقی دلانے کا سبب بنے گے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اس کیلئے ایک باقاعدہ دفتر کا اہتمام کیا ہے جو دوسرے ممالک کی یونیورسٹیوں اور صنعتی اداروں سے رابطہ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :