حکومت کی توجہ ایک جھوٹے شخص کو ریسکیو کرنے پر مرکوز ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری
نا اہل کو پارٹی صدر بنا کر پاکستان کے اسلامی تشخص کو داغدار اور عوام کو جمہوریت سے متنفر کیا جا رہا ہے،ایک جھوٹا شخص 21کروڑ عوام کی تقدیر کے سیاہ و سفید کا مالک نہیں ہو سکتا،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی پارٹی رہنمائو ں سے گفتگو
پیر 2 اکتوبر 2017 23:02
(جاری ہے)
پاکستان کے نوجوانوں،پڑھے لکھے طبقات کو چپ کا روزہ توڑ دینا چاہیے اورپاکستان کو جھوٹوں اور لٹیروں کے چنگل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ممبران اور سنیئر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اشرافیہ کی کرپشن اور دھوکہ بازی کھلی کتاب کی طرح ہے اب اس پر سپریم کورٹ کی مہر بھی لگ چکی مگر ایک سازش اور مکاری کے تحت اداروں کو اداروں کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے اور وزراء پاکستان کا مقدمہ لڑنے کی بجائے دشمنوں کے بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں۔پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے المیہ یہ ہے کہ اس موقع پر باگ ڈور جھوٹوں اور کرپٹ ٹولے کے ہاتھ میں ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے محب وطن پاکستانی کا کردار ادا کریں۔اشرافیہ اور پاکستان کے دشمن یک زبان ہو کر انصاف اور سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ،یہ سب کچھ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مخصوص مفادات کے حصول کیلئے ہو رہا ہے ۔کرپٹ اشرافیہ کو جتنا وقت اور سپیس ملے گی پاکستان کا اتنا زیادہ نقصان ہو گا ۔اب وقت آ گیا ہے کہ یہ بات طے کر لی جائے کہ کسی لٹیرے،قاتل اور جھوٹے کو اقتدار کے ایوانوں میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مہنگائی کی حالیہ مصنوعی لہر کا تعلق نا اہلی کے فیصلے سے ہے،پیاز ،ٹماٹر،بجلی مہنگی کرنے کے بعد عوام پر پٹرول بم گرایا گیا اس سے تاجر،کسان،گھریلو صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اذیت پسند حکمران یزید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.