مہران یونیورسٹی اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے درمیان مشترکہ تحقیقی اور تدریسی سرگرمیوں کا معاہدہ

جمعرات 5 اکتوبر 2017 21:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے درمیان مشترکہ تحقیقی اور تدریسی سرگرمیاں کرنے کا معاہدہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی ، معاہدے پر مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے نمائندے نصیر میمن نے دستخط کئے ۔

معاہدے کے مطابق کمپنی مہران یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ میں سے تھر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی پڑھائی کا خرچہ اٹھائے گی۔ طلبہ کو تربیت دینے کے لئے کمپنی کی جانب سے مختلف تربیتی کورس کرائے جائینگے ، مہران یونیورسٹی کے بی ای، ایم ای، اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اور اسکالروں میں سے جو بھی تھر کے کوئلے اور خاص طور پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے پروجیکٹ سے منسلک کام پر تحقیق کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ کمپنی تحقیقی اور مالی تعاون کریگی ۔ معاہدے پر دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ جلد تھر کول پر سندھ کول مائننگ کی جانب سے ہونے والے کام کا مطالعاتی دورہ کرینگے -

متعلقہ عنوان :