سعودی عرب کی مساعی سے سوڈان پر امریکی پابندیاں ختم
سابق امریکی صدر براک اوباما نے سوڈان پر عاید پابندیاں جزوی طور پر اٹھانے کا اعلان کیا تھا
ہفتہ 7 اکتوبر 2017 14:42
(جاری ہے)
خرطوم کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔
رواں سال جنوری میں سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا سوڈان پر عاید پابندیاں اٹھانے کے لیے مساعی کا شکریہ ادا کیا تھا۔ خادم الحرمین الشریفین نے سوڈانی صدر ٹیلیفون پر خرطوم پر عاید کی گئی امریکی پابندیوں کے خاتمے پر مبارک باد پیش کی تھی۔ادھر سوڈان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کی قیادت، حکومت اور عوام سب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرے ہیں جس میں سوڈان پر عاید کردہ پابندیاں حتمی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر نویرٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گذشتہ نو ماہ کے دوران سوڈان حکومت کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خرطوم امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے جنوری 2017 کو سوڈان پر عاید کی گئی پابندیاں جزوی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ پابندیاں چھ ماہ کے لیے عارضی طور پر ختم کی گئی تھیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے باراک اوباما کے سوڈان بارے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ نے حتمی طور پر ان پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں سوڈان کو کئی سال کی عالمی تنہائی سے نکلنے کا موقع ملے گا۔صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں 16اکتوبر 1997 کو جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر نمبر 13067 اور 17 اکتوبر 2006 کو جارج بش کیدور میں جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر نمبر 13412 جن میں سوڈان پر اقتصادی پابندیاں عاید کی گئی تھیں کو منسوخ کردیا جائے گا۔ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سوڈان کا شمار دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کردیا جائے گا۔پابندیوں کے خاتمے کے بعد امریکا میں سوڈان کے منجد اثاثے بحال، بنکوں کا لین دین پھر سے شروع ہوگا اور دونوں ملکوں میں تجارتی معاہدوں کی راہ ہموار ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.