چترال، دروش میں ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ،7زحمی ہوگئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017 21:04
(جاری ہے)
زحمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش لائے گئے جہاں تیمار داروں کا الزام ہے کہ یہ زحمی پچھلے چار گھنٹوں سے ہسپتال میں پڑے تھے مگر ان کیلئے کوئی بندوبست نہیں کی گئی جبکہ ہسپتال کا ایمبولنس حراب کھڑی ہے۔
ایک غیر سرکاری ادارے کی طرف سے ایمبولنس میں ان زحمیوں کو لایا گیا مگر ہسپتال کے ایمبولنس جانے کی قابل نہیں تھا۔ قاری جمال عبد الناصر، سماجی کارکن اکرم بھٹو اور حاجی ارشاد صدر تاجر یونین دروش وغیرہ نے شکایت کی کہ زحمیوں کو درجہ چہارم سٹاف وارڈ میں لے جارہے ہیں جبکہ پیرا میڈیکل کا عملہ غائب ہے۔ہسپتال میں صرف ایک گیس سلنڈر پایا گیا اور تیمار داروں کا الزام ہے کہ آکسیجن گیس کا سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے مریض کا جان بھی جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوںنے بات کرنے سے انکار کیا۔ حادثے کا خبر سن کر دروش کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر قادر، ایس ایچ او تھانہ چترا ل بلبل حسن اور کثیر تعداد میں سماجی کارکنان ہسپتال پہنچے۔ جہاں لوگوںنے ہسپتال کے خلاف شکایات کی انبھار لگادی۔ بعد میں تاجر یونین نے ان زحمیوں کیلئے پچاس ہزار روپے کا چندہ اکھٹا کرکے ان کے نجی گاڑیوں میں بڑے ہسپتال منتقل کئے گئے۔ جبکہ ہسپتال کا میڈیکل آفیسر انچارج بھی نظر نہیں آیا۔ ہمارا نمائندہ سب سے پہلے ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں کو بلایا اور زحمیوں کی بروقت علاج کیلئے ڈاکٹروں سے درخواست کی تاہم دروش کے عوام نے محکمہ صحت، صوبائی حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور صحت کے ایمرجنسی کے دعویدار حکومت کی یہ حالت ہے کہ ہسپتال کا ایمبولنس کئی مہینوں سے خراب کھڑی ہے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بھی تصدیق کردی کہ انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال کے علاوہ ڈائیریکٹر جنرل محکمہ صحت کو بھی بار ہا خطوط لکھے مگر ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ دروش ہسپتال میں دو عدد نئے ایمبولنس کے علاوہ آکسیجن کے سلنڈر اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ عملہ بھی پورا کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.