جسٹس (ر )جاوید اقبال کا بیک گراونڈ بہت بہتر ہے،

انہیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکے گا،نواز شریف کہہ دیں کہ حسن اور حسین نواز پاکستانی شہری نہیں، جب تک پارلیمنٹ ہے تب تک سازش کا مقابلہ کریں گے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 اکتوبر 2017 15:49

جسٹس (ر )جاوید اقبال کا بیک گراونڈ بہت بہتر ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جسٹس (ر )جاوید اقبال کا بیک گراونڈ بہت بہتر ہے، انہیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکے گا،نواز شریف کہہ دیں کہ حسن اور حسین نواز پاکستانی شہری نہیں، جب تک پارلیمنٹ ہے تب تک سازش کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا نئے چیرمین نیب کے نام پر اپوزیشن کی جانب سے کوئی گلہ شکوہ نظر نہیں آیا.ایمانداری سے کہتا ہوں کہ یہ ایسا نام تھا جو سب کو قابل قبول ہے ،جسٹس ر جاوید اقبال کا بیک گراونڈ بہت بہتر ہی.جاوید اقبال کو کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکے گا.تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نام بھی ڈسکس ہوئی.۔

انہوں نے کہا کوئی مک مکا نہیں ہوا نہ ہی ابھی تک کسی نے تنقید نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں چاہیے کہ چیرمین نیب کو متنازعہ نہ بنائیں ۔ خورشید شاہ نے کہانواز شریف کہہ دیں کہ حسن اور حسین نواز پاکستانی شہری نہیں، جب تک پارلیمنٹ ہے تب تک سازش کا مقابلہ کریں گے،ملک کی بہتری کے لئے ہمیں بہتر فیصلے کرنے ہونگے۔