ہماری مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات یا جارحیت کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ
اگر دشمن نے کبھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے ناقابل تلافی قیمت ادا کرنی پڑے گی پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہر طرف امن کے فروغ کا خواہاں ہے، ہم اس کاز پر مضبوطی سے کاربند ہیں کسی کو اپنے اقدامات کی غلط تشریح کی اجازت نہیں دینگے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنی قربانیاں کسی ملک نے نہیں دیں ،ْ بد قسمتی سے عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرنے میں ناکام رہی ہے،آرمی چیف پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 138 جی ڈی پی ، 84 انجینئرنگ ،94 ایئر ڈیفنس ، 9 ایڈمن اینڈ سپیشل ڈیوٹیزاور تیسرے لاجسٹسکس کورسز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے پاک فوج کے سربراہ کا خطاب
پیر 9 اکتوبر 2017 18:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رائل سعودی ایئر فورس اور رائل اردنی ایئر فورس کے کیڈٹس کو اس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں جبکہ طلبہ کے والدین کو بھی سراہتا ہوں جن کی دعائوں اور رہنمائی نے کیڈٹس کو زندگی کا یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے میں مدد دی ۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن کیڈٹس کے پیشہ ورانہ کیریئرمیں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ اب آپ زندگی کے عملی مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں آپکو بہت سے چینلجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن مجھے امید ہے کہ اس اکیڈمی میں حاصل کی جانیوالی تعلیم اور تربیت کسی مشکل کے بغیر ان چیلنجز پر قابو پانے میں مدد دیگی ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ مجھے برادر ممالک سعودی عرب اور اردن کے کیڈٹس کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے انہوں نے تربیت کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں دی جانیوالی تربیت نے آپکو کسی بھی بیرونی جارحیت کیخلاف اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار کر دیا ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اردن اور ہماری دفاعی افواج کے درمیان انتہائی گرم جوش اور برادرانہ تعلقات ہیں ہم مذہب ،ثقافت اور عالمی سطح پر یکساں نکتہ نظر کے مضبوط رشتوں کی وجہ سے بہت قریب ہیں ۔ ہماری افواج مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ ہر طرف امن کے فروغ کا خواہاں ہے کیونکہ یہ ہمارے اپنے اندرونی استحکام کی ضمانت ہے ہم اس کاز پر مضبوطی سے کاربند ہیں اور کسی کو اپنے اقدامات کی غلط تشریح کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات یا جارحیت کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اگر دشمن نے کبھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے ناقابل تلافی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہماری قومی جدوجہد پاکستان ایئر فورس کے غیر معمولی تعاون کی وجہ سے بہت کاکامیاب رہی ہے ۔ قومی دفاع کا ایک اہم عضو ہونے کے ناطے پاکستان ایئر فورس نے پاک افغان سرحد کے ساتھ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور تربیتی کیمپ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم بد قسمتی سے بین الاقوامی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک نے اتنی قربانی نہیں دی ہے جتنی ہم نے دی ہے اور نہ ہی ہماری طرح کسی ملک نے لا تعداد کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف کامیابی سے جنگ لڑی اور آپریشن رد الفساد کے ذریعے باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے مرحلے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک ملک بنائیں گے جس کے لئے جو کچھ کرنا پڑا کر گزریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مسلسل حمایت سے ایسا جلد ممکن ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے حالیہ برسوں میں خود کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی راہ پر چلتے ہوئے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں ۔ اس کے پاس انواع واقسام کے جدید پلیٹ فارمز ہیں اور اس کی آپریشنل صلاحیت میں مزید اضافے کی کوششیں جاری ہیں ۔تقریب میں چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سمیت فضائیہ کے اعلیٰ افسران کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.