عوامی تحریک کے زیر اہتمام18سیاسی جماعتوں کے یوتھ و طلباء ونگز کی اے پی سی،یوتھ الائنس پر اتفاق
حلف نامہ بدلنے پر حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ،جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ،ورثاء کو انصاف دینے کی قرارداد متفقہ منظور
بدھ 11 اکتوبر 2017 17:31
(جاری ہے)
اے پی سی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،مسلم لیگ ق،ایم ایس ایف،جماعت اسلامی،اسلامی جمیعت طلبہ،انجمن طلباء اسلام،امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن،وحدت یوتھ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن،سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ،ایم کیو ایم یوتھ و دیگر یوتھ و طلباء تنظیمات نے شرکت کی۔
عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سیاسی جماعتوں کے یوتھ اور طلبہ ونگز کے وفود کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے قومی ایشوز پر متفقہ لائحہ عمل بنانے کیلئے نیشنل یوتھ الائنس بنانے کی تجویز دی جسے منظور کیا گیا ۔عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل اے پی سی کے اختتامی سیشن میں خصوصی طور پر شریک ہوئے ،انہوں نے کہا ک نوجوانوں کا اتحاد پاکستان کی ضرورت ہے ،اب وقت آ گیا ہے نوجوان پاکستان کیلئے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کیلئے قومی لٹیروں کے خلاف آواز بلند کریں۔اے پی سی میں شریک طلبہ و یوتھ رہنمائوں نے جھوٹے کو پارٹی صدر بنانے کیلئے ترمیم کی منظور کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیا اور کہا کہ ایسا کر کے لولی لنگڑی جمہوریت کا منہ کالا کیا گیا۔اے پی سی میںمسلم یوتھ آرگنائزیشن(ق) کے سید بلال شیرازی،ملک شکیل سکندر،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن چوہدری ارسلان،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن(ق) کے سہیل چیمہ،جماعت اسلامی یوتھ سے محمد زبیر گوندل،اسلامی جمیعت طلبہ سے عرفان حیدر،انجمن طلباء اسلام سے نعمنا الجبار،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے انصر مہدی،وحدت المسلمین کے وفاء عباس، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رانا سلطان، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے شہیر سیالوی، ایم کیو ایم یوتھ ونگ کے عبدالسلام، آل پارٹیزمہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عامر بلوچ، پاک سرزمین پارٹی یوتھ کے بیرسٹر مختار، المحمدیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے حنظلہ طیب، جمعیت طلباء اسلامیہ کے عبدالرحمن، سرائیکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یوتھ کے معظم شاہ، پاکستان تحریک باہو یوتھ کے سلطان سرمد قادری، بلوچ کونسل کے مزمل بلوچ، پختون سٹوڈنٹس کونسل کے احسن ایاز شامل تھے۔عوامی تحریک یوتھ ونگ کے رہنمائوں منصور قاسم اعوان، علی رضا، عصمت علی، حافظ وقار، حاجی فرخ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے یوتھ اور طلباء رہنمائوں کا عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.