بنوں ، واپڈا اتھارٹی ریٹائرڈ پنشنرز کے بچوں ملازمین کے 20فیصد کوٹہ میں فوری بھرتی کے ا حکامات جاری کرے ،محمد اقبال خان

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) واپڈا پیسکو ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ واپڈا اتھارٹی ریٹائرڈ پنشنرز کے بچوں ملازمین کے 20فیصد کوٹہ میں فوری طور پر بھرتی کرنے کے ا حکامات جاری کرے کیونکہ حکومت چار ہزار پوسٹیں مشتہر کر چکی ہے اوراگر ہمارے بچوں کا اس میں بھی نظر انداز کیا گیا تو ہم بھی عمر کے اس اخری حصے میں سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ان خیالات کا اظہار اے احتجاجی بیان میں چیف ارگنازئر حاجی قاسم خان، صوبائی جنرل سکرٹری مرتضی علی شاہ،نائب صدر علی شیر خان ، میر اطلس خان ، اور سرپرست روخانی شاہ کے ہمراہ کہا کہ ہمارے بچوں نے قانونی ضابطے پورے کر کے پندرہ سال پہلے نوکری کے لئے ایملائز سن میں کاغذات جمع کئے ہیں جس کو بورڈ اف ڈائریکٹر جائزہ بھی لے چکی ہے اور اس وقت حکومت کی جانب سے چار ہزار پوسٹ بھی مشتہر کی جا چکی ہیں لیکن ہمارے بچے ابھی تک بھرتیوں سے محروم ہیں اور وہ اوورایج ہو رہے ہیں جبکہ انہی پوسٹوں پر غیر قانونی بھرتیاں ہو رہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہوئے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو سامنے لاتے ہوئے ایمپلائز سن کے بیس فیصد کوٹہ میں ہمارے بچوں کو فوری طور پر بھرتی کیا جائے اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے انہوں نے مزید کیا ہے کہ پنشنروں کے میڈیکل بلوں کا معمالہ بھی اسی طرح پرا ہوا جو ہمارا حق ہے وہ بھی دیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے

متعلقہ عنوان :