ْبھارتی ریا ست راجستھان میں ہندوں انتہا پسندو ں نے مسلمان لوک گلوکار قتل کر دیا
علا قے میں کشیدگی ، حملو ںکے ڈرسے سینکڑوں خوف زدہ مسلمان اپنا گاؤں چھوڑ گئے،حکومت نے علاقے میں پیراملٹری دستے تعینات کر دیے
جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:05
(جاری ہے)
ایک مقامی پنڈت نے احمد خان کو بھجن میں تبدیلی کرنے کے لیے کہا، جس کے بعد دو طرفہ بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق اس کے بعد پنڈت رامیش سٴْتھر اور اس کے دوستوں نے احمد کے آلات موسیقی توڑ دیے اور اسے قتل بھی کر دیا تھا۔
پولیس کے سینئر تفتیشی افسر گورو یادیو کا کہنا تھا کہ قتل کی خبر پھیلنے کے بعد انہی ہندوؤں اور مسلمانوں کے مابین لڑائی کا سلسلہ شروع ہو گیا، جو کئی نسلوں سے یہاں مل جل کر رہ رہے تھے۔‘‘اس پولیس افسر نے یہ تو نہیں بتایا کہ احمد خان کو کس نے قتل کیا تھا تاہم یہ تصدیق کر دی گئی کہ اس مقامی پنڈت کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دوست فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس ہندو پنڈت کے خاندان کے دو افراد کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک اس حوالے سے صدمے میں ہیں۔حکومت نے اس علاقے میں پیراملٹری دستے تعینات کر دیے ہیں لیکن گاؤں سے رخصت ہوجانے والے مسلمانوں نے خوف کے باعث واپس اپنے گھروں کو لوٹنے سے انکار کر دیا ہے۔ مقتول لوک گلوکار کے ایک رشتے دار راکھا خان کا کہنا تھا، ’’ایک چھوٹی سے غلطی پر ہندوؤں نے میرے بھائی کو قتل کر دیا۔ ہم اب اس گاؤں میں کبھی بھی دوبارہ مل کر نہیں رہ سکتے۔بھارت میں ہندو قوم پرست رہنما نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد سے مسلمان اقلیت پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کئی ریاستوں میں گائے کے گوشت پر پابندی بھی عائد کر جا چکی ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں متعدد مسلمان ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.