وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی یوکرائنی ہم منصب سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی پیداوار کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر کام میں تعاون پر اتفاق

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:44

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی یوکرائنی ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دورہ یوکرائن کے دوران یوکرائنی ہم منصب جنرل سٹپن پولٹروک سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر نے اسلحہ اور سکیورٹی کی بین الاقوامی نمائش کیلئے دعوت اور یوکرائن حکومت کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ‘دفاعی پیداوار کے شعبے میں مشترکہ منصبوں پر کام میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے مابین گزشتہ 20 سالوں میں دفاعی روابط تیزی سے مستحکم ہوئے،پاکستان، یوکرائن کیساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔