ڈاکٹروں، سول سوسائٹی سے وابستہ افراد اور یمنی باشندوں کا اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی فوجی اتحاد کو بلیک لسٹ کرنے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، رپورٹ گمراہ کن قراردیدی
جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:01
(جاری ہے)
اس دوران سعودی فوجی اتحاد کو بلیک لسٹ کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
احتجاجی مظاہرہ سے ڈاکٹرز کی تنظیم پی ایم ڈی سی کے رہنما ڈاکٹر مجاہد گیلانی،پاکستان میں قیام پذیر یمنی کمیونٹی کے رہنما عبدالرحمن الصالحی اور سول سوسائٹی کے رہنما راجہ ظفر اقبال و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے پاکستان میں مندوب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی رپورٹ میں ترمیم کریں اور حقائق کے حصول سے متعلق یکطرفہ ذرائع پر اعتبار نہ کریں۔ ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم پی ایم ڈی سی کے رہنما ڈاکٹر مجاہدگیلانی نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد حقائق کے منافی ہے۔ اس سے یمن میں دہشت گرد حوثی باغیوں کو شہ ملے گی اور ارض مقدس سرزمین حرمین شریفین کیلئے خطرات بڑھیں گے۔اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ حالات کو ایک ہی رخ سے نہ دیکھے ‘ یمن میں بغاوت سے پیدا ہونیو الے حالات کو کھلی آنکھوں سے سامنے رکھنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے حوثیوں کے مظالم سے پردہ پوشی درست نہیں ہے۔ سعودی عرب یمن کی قانونی حکومت کی مدد کرتا ہے۔ یمن میں دہشت گردی حوثی باغیوں نے پھیلا رکھی ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ سعودی اتحاد کو تو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ میں حوثی باغیوں کے مظالم کا کہیں کوئی ذکر نہیں ہے۔ پاکستان میں قیام پذیر یمنی کمیونٹی کے رہنما عبدالرحمن الصالحی نے کہاکہ اقوام متحدہ نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ اس نے اپنی قرار داد 2216میں حوثی باغیوں سے ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا اور قرار دیا کہ حوثی باغیوں کیخلاف کاروائی یمن کی قانونی حکومت کے مدد مانگنے پر کی جارہی ہے۔ پہلے یہی اقوام متحدہ کہتی رہی ہے کہ حوثی باغیوں کو یمن سے نکالا جائے اورامن و امان کو برباد ہونے سے بچایا جائے لیکن اب اسی اقوام متحدہ نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے اپنا رویہ تبدیل کر لیا ہے۔ یہ کسی طور درست نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی فوجی اتحاد کو بلیک لسٹ قرار دینا حوثی باغیوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔ سول سوسائٹی کے رہنما راجہ ظفر اقبال نے کہاکہ یمن میں حوثی باغیوں نے دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سعودی فوجی اتحاد وہاں سرزمین حرمین شریفین پر بھی میزائل حملے کرنے والے باغیوں کیخلاف کاروائی کر رہا ہے ‘ اس کی طرف سے بچوں کے قتل کا پروپیگنڈا انتہائی غلط ، گمراہ کن اور حقائق سے چشم پوشی کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوا م متحدہ کو فلسطین ، میانمار اور کشمیر میں مسلمانوں کا بہتا ہوا خون کیوں نظر نہیں آتا ۔ اقوام متحدہ فلسطین اور میانمار میں دہشت گردی کرنیو الوں کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کرتی اور ان علاقوں میں مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموشی اختیار کی جاتی ہی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.