Live Updates

مریم نواز کا احتساب عدالت میں بد نظمی کے واقعہ پر شدید برہمی کااظہار ،ْ

وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ عدالت میں جو ہوا اس کے مقاصد کیا تھے، تحقیقات ضروری ہیں ،ْ گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:25

مریم نواز کا احتساب عدالت میں بد نظمی کے واقعہ پر شدید برہمی کااظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں بد نظمی کے واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ معاملے کی تحقیقات کرائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عدالت میں جو ہوا افسوس ناک ہے ،ْوزارت داخلہ معاملے کی تحقیقات کرائے۔انہوںنے کہا کہ مجھے پوری طرح علم نہیں کہ کیا ہوا،وکلا کے ساتھ زیادتی کس نے کی اور مقصد کیا تھا،ْعدالت میں جو ہوا اس کے مقاصد کیا تھے، تحقیقات ہونی چاہیے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :