صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کا بورڈ اجلاس
صوبہ بھر میں صنعتوں کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی شعبے کی ترقی روزگار کے نئے مواقع اور معیشت کو استحکام بخشے گی‘شیخ علائوالدین
جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:57
(جاری ہے)
بورڈ اجلاس میں پلاٹوں کی آنر شپ ٹرانسفر،پیسک سے منسلک اداروں کے آڈٹ کیلئے فنڈز کا اجراء،مختلف پلاٹوں کے مالکان کی شکایات پر تبادلہ خیال،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ٹیکسلا،بہاولپور اورمنڈی بہائوالدین کے پلاٹس کی قیمتوں وغیرہ کا جائزہ،سمال انڈسٹریز سمبڑیال کے معاملات،گریڈ 17اور18کے افسران کی پیسک میں پی سی ایس کے ذریعے خالی آسامیوں پر تعیناتی،پی ڈبلیوڈی ایس اسکیم ،ساہیوال میں چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری آفس کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ،گرین سی این جی رکشہ قرضہ اسکیم،چیف منسٹر سیلف امپلائی منٹ اسکیم اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر کئی منصوبوں اور اسکیموں کی منظوری دی۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز نے کہا کہ صوبہ بھر میں انڈسٹری کے فروغ اور تحفظ کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کو مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔کسی مالک کی موت واقع ہو جانے کے بعد پلاٹ کی آنر شپ ٹرانسفر کرنے کے لئے تمام تر قانونی تقاضوں کو باریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ٹیوٹا کا کلیدی کردار رہاے ،تاہم مختلف ٹیکنیکل اداروں کے تعاون سے ٹیکنیکل تعلیم پر خصوصی توجہ دیجا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیانجن یونیورسٹی کے قیام سے ٹیکنیکل تعلیم کو نمایاں فروغ ملیگا،جسکے باعث ووکیشنل اینڈٖ ٹیکنیکل تعلیم کے حصول میں اضافی یقینی طور پر پنجاب کی انڈسٹری کو مزید استحکام بخشے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ایک حوصلہ مند اقدام ہے اور ہماری انڈسٹری کو دوبارہ سے دنیا بھر میں اپنی کھوئی ہوئی پہچان پھر سے قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.