ناموس رسالت کا مسئلہ پہلے ہی حل ہو چکا ،ا یسے حل شدہ ایشوکو متنازعہ بنانے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں ‘عرفان صدیقی
پاکستان کے علمی وادبی اور ثقافتی ادارے نیم مردہ ہوچکے تھے، محنت اور لگن کے ساتھ ان اداروں کو پھر سے اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل بنایا‘وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ کی اردو سائنس بورڈ میں اردو سائنس کتاب گھر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:22
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے اِس کومتنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا میں ایک تدریجی عمل کے بعد اسے آئین کا حصہ بنایا گیا۔
ایک چیز آئین کے اندر موجود ہے اور طے ہو چکی ہے اسے متنازعہ بنانے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ ا یسے حل شدہ ایشوکو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ۔ میں علماء کے کسی ایسے طبقہ کو نہیں جانتا جو اس کے حق میں ہو ۔ ناموس رسالت ہمارے دین کا پردہ ہے ہم اس کو چاک نہیں کرسکتے۔ عرفان صدیقی نے اردو سائنس بورڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے کہاکہ ایسے نو ادارے وزارت اطلاعات کے ماتحت ہیںان اداروں کی کار کردگی میں اب 70سے 80فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پڑھنے والوں نے کتاب سے ناطہ توڑ لیا ہے اب بھی نیشنل بک فاونڈیشن روزانہ اوسطً ایک کتاب چھاپ رہی ہے ۔ ادیبوں اور شاعروں کے وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزارت کے علمی اور ادبی اداروں میں سمینارز اور مباحثوں کے اخراجات کے لیے 50کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے یہ رقم نیشنل بنک میں جمع ہے جس پر منافع ملتا ہے جو علمی وادبی اور ثفاقتی پروگراموں پر خرچ ہو گا ۔یونیورسٹیوں کے لیے وفاقی سطح پر ایکٹ بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے تعلیم صحت اور خوراک کے شعبے صوبوں کے حوالے کردیے گئے ہیںان پر کوئی پیش رفت صوبوں کی مشاورت سے ہی ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر کرنل ڈاکٹر عاصم بخشی کو بہترین سائنسی کتاب لکھنے پر اردو سائنس ایوارڈ اور 50ہزار کا نقد انعام دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.