وزیراعلیٰ کا ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس سے خطاب، امن عامہ کا جائزہ لیا
ختم نبوتؐ ہمارے ایمان میں شامل ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم نبوت ؐکے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے،شہبازشریف افہام و تفہیم اور مشاورت کے ساتھ اقدامات کئے جائیں ، سمجھ بوجھ ، تدبر اور تحمل سے کام لیا جائے پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے ، وطن عزیز میں قیام امن کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، وزیر اعلی پنجاب
جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:53
(جاری ہے)
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے متعلقہ حکام، کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔
انہوں نے کہا کہ افہام و تفہیم اور مشاورت کے ساتھ اقدامات کئے جائیں اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لئے سمجھ بوجھ ، تدبر اور تحمل سے کام لیا جائے اور کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے اور ہم نے وطن عزیز میں قیام امن کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ایوب گادھی، زعیم حسین قادری، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرز اور آر پی اوز اپنے متعلقہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.