تحریک انصاف شمالی بلوچستان کے سینکڑوں کارکنوں کادھرنا حاجی نورمحمدخان دمڑ کی قیادت میں بنی گالہ میں نویں روز بھی جاری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:26

تحریک انصاف شمالی بلوچستان کے سینکڑوں کارکنوں کادھرنا حاجی نورمحمدخان ..
زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی بلوچستان کے سینکڑوں کارکنوں کادھرنا حاجی نورمحمدخان دمڑ کی قیادت میں بنی گالہ میں نویں روز میں داخل ہوگئی دھرنے میں شرکت کے لئے شمالی بلوچستان سے کارکنوں کے مزید قافلوں کے پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی طرح دھرنے کے لئے مالی تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے حاجی عبداللہ خان دمڑکی جانب سے دھرنے کے لئے ایک لاکھ روپے نقددئیے گئے جبکہ ٹھیکدار محمد نعیم کاکڑ کی جانب سے ایک لاکھ روپے نقداور گزشتہ دن اور رات کاکھانا بھی انہوں نے ترتیب دیا۔

اس موقع پر حاجی نور محمد خان دمڑ نے دھرنے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شوکاز نوٹس تو بھیجا گیا ہے او رہم مطمئن ہیں کیونکہ ہم بلوچستان کے حوالے سے جن چار ریجنز کا مطالبہ کررہے ہیں وہ پارٹی کے اپنے آئین میں موجود ہے ہم جو دھرنا دے رہے ہیں یہ کسی اور پارٹی کے گھرکے سامنے نہیں بلکہ اپنی پارٹی کے لیڈر کے سامنے دے رہے ہیں جس پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہمارا جدوجہد اس وقت تک جاری رئیگا جب تک صوبہ بلوچستان کو بھی دوسرے صوبوں پنجاب اور خیبر پشتونخواہ کی طرح خود مختار ریجنز میں تقسیم نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے بعد دوسرے پارٹیوں کی جانب سے خوشیوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم زیارت میں پہلے سے بھی ذیادہ سخت مقابلہ کرینگے وہ خوشی میں نہ رہے اور کارکنوںکو تاکید کی کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں ۔